ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
حضور قلندر بابا اولیاؒء فرماتے ہیں ...
✦..." غصہ کی آگ پہلے غصہ کرنے والے کے خون میں ارتعاش پیدا کرتی ہے اور اس کے اعصاب متاثر ہو کر اپنی انرجی ضائع کردیتے ہیں - اس کے اندر قوت حیات ضائع ہوکر دوسروں کو نقصان پہنچاتی ہے -
ﷲ تعا لیٰ نوع انسانی کے لئے کسی قسم کے بھی نقصان کو پسند نہیں فرماتے - ﷲ تعا لیٰ کا ارشاد ہے ... " جو لوگ غصہ پر قابوحاصل کرلیتے ہیں ﷲ تعا لیٰ ایسے احسان کرنے والے بندوں سے محبت کرتا ہے ..."
یاد رکھئے شمع پہلے خود جلتی ہے اور جب وہ اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ آگ کی نذر کرکے خود کو فنا کردیتی ہے تو اس ایثار پر پروانے شمع پر جاں نثار ہوجاتے ہیں "...✦
✦..." جس قوم کا ایمان کائنات کا اخلاص نہیں وہ قوم نہ تو کائناتی قدروں کا مشاہدہ کرسکتی ہے اور نہ ہی اس کی فہم کائناتی علوم تک پہنچ سکتی ہے - اس وضع کی قوم ہزاروں سال کی عمر پانے کے باوجود پالنے کا بچہ ہی رہے گی -"...✦
✦..." ہر شخص کو چاہئیے کہ کاروبار حیات میں مذہبی قدروں ، اخلاقی اور معاشرتی قوانین کا احترام کرتے ہوئے پوری پوری جدوجہد اور کوشش کرے لیکن نتیجہ الله کے اوپر چھوڑ دے -"...✦
✦..." بحث براۓ بحث کرنے والے بندے کا مقصد عموما یہ ہوتا ہے کہ دوسرے فرد کو نیچا دکھایا جائے وہ آپ سے بحث اس لئے نہیں کرتا کہ وہ کچھ سمجھنا چاہتا ہے بلکہ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ خود کو برتر ثابت کردے -"...✦
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں