ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
بیماری کی اثبات اور نفی کی دو مثالیں :
ایک مرتبہ جناب اکبر مرزا مرحوم پنڈی سے کراچی آمد کے موقع پر ناظم آباد کے مکان پر ملنے آئے - نیچے کی مکان میں اندرونی صحن کے دالان میں ایک پلنگ پر بیٹھے - پیر و مرشد سے باتیں کرتے رہے -
دوران گفتگو وہ وقتاً فوقتاً اپنے جسم کو کھجا لیتے - پیر و مرشد الشیخ عظیمی نے کھجانے کا سبب دریافت کیا - مرحوم بہت نستعلیق آدمی تھے ، مسکرا کے نیچی نظروں سے کہا کہ خارش کی شکایت ہوگئی ہے - عظیمی صاحب نے دم کردیا - وہ تو ملاقات کرکے چلے گئے لیکن اب عظیمی صاحب خارش کا شکار ہوگئے -
حضور قلندر بابا اولیاؒء سے عرض حال کیا تو انہوں نے فرمایا کچھ نہیں ، آپ کے ذہن نے خارش کو نوٹ کرلیا -
جیسے ہی حضور نے یہ فرمایا پیر و مرشد کے ذہن سے خارش کا خیال نکل گیا اور وہ نارمل ہوگئے یعنی پہلے مرض کا اثبات ہوا اور پھر نفی -
تحریر ...احمد جمال عظیمی روحانی ڈائجسٹ ... جنوری 1997ء
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں