منگل، 8 اپریل، 2014

ارشادات


ارشادات ، واقعات ، تعلیمات  اور  طرز فکر 


امام سلسلہ عظیمیہ سید محمّد عظیم برخیا  المعروف حضور قلندر بابا اولیاؒء  نے فرمایا...

  ..."       ہر آدمی اپنی جنت اور دوزخ اپنے ساتھ لئے پھرتا ہے - اس کا تعلق طرز فکر سے  ہے - طرز فکر انبیاء کرام علیہم السلام کے مطابق ہے تو آدمی کی ساری زندگی جنت ہے - طرز فکر میں ابلیسیت ہے تو تمام زندگی دوزخ ہے - "...

   ..."     من سے دوستی کا رشتہ مستحکم کرنے کے بعد ہمارا انر ہمیں راستہ دکھاتا ہے - یہاں ہمارا نہ کوئی دشمن ہے اور نہ کوئی دوست ہے - ہم خود ہی اپنے دوست ہیں اور خود ہی اپنے دشمن ہیں - "...

 ..."       الله سے محبت کے دعوے کی تکمیل اسی وقت ہوتی ہے اور یہ دعویٰ الله کی نظر میں اسی وقت قابل قبول ہوتا ہے جب ہم الله کے رسول حضرت محمّد مصطفیٰ  صلّ الله علیہ وسلّم  کی پیروی کریں -  "...

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں