ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
امام سلسلہ عظیمیہ حضور قلندر بابا اولیاؒء فرماتے ہیں ...
✦..." کسی بھی مذہب یا مسلک کے بڑوں ، بزرگوں یا رہنماؤں کو کبھی برا مت کہو - یہی وہ اخلاق حسنہ ہے جس کی تعلیم سیدنا حضورعلیہ الصلوٰة والسلام نے ہمیں دی ہے "...✦
✦..." جب تک آدمی کے یقین میں یہ بات رہتی ہے کہ چیزوں کا موجود ہونا یا عدم میں چلے جانا الله کی طرف سے ہے ، اس وقت تک ذہن کی مرکزیت قائم رہتی ہے اور جب یہ یقین غیر مستحکم ہو کر ٹوٹ جاتا ہے تو آدمی ایسے عقیدے اور ایسے وسوسوں میں گرفتار ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں ذہنی انتشار پیدا ہوتا ہے "...✦
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں