بدھ، 9 اپریل، 2014

نفی و اثبات -- 4



ارشادات ، واقعات ، تعلیمات  اور  طرز فکر 



٦٠ء کی دہائی میں کراچی میں فلو کی وبا پھیلی - اثبات کے  قانون کے تحت حضور قلندر بابا اولیاؒء کو بھی شدید فلو ہوگیا اور کئی روز تک مرض کی شدید تکالیف کو جھیلا -

ایک روز عصر کے بعد اٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا خواجہ صاحب پٹرول پمپ سے دہی بڑے لے آئیے - دہی بڑے آئے ، خود بھی کھائے اور حاضرین کو بھی کھلائے - پہلے مرض کی نفی کی لیکن فلو کو دہی بڑوں کی ضیافت کے ساتھ رخصت کیا -   


بات یہ ہے کہ ہر شے جس کا ہم تذکرہ کرتے ہیں ایک وجود رکھتی ہے اور ہر وجود سے ہم کسی نہ کسی درجہ میں متاثر ہوتے ہیں - کسی چیز کا تاثر ہلکا تو کسی تاثر کا رنگ گہرا ہوتا ہے -

اسی وجہ سے ہمارے دینی فرائض میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ہمہ وقت الله تعالیٰ سے ارتباط رکھو تاکہ کوئی دوسرا نقش ، نقش اول کو متاثر نہ کرسکے -


 تحریر ...احمد جمال عظیمی            روحانی ڈائجسٹ ... جنوری  1997ء 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں