ہفتہ، 5 اپریل، 2014

پیر اور فقیر



ارشادات ، واقعات ، تعلیمات  اور  طرز فکر 



  مرشد کریم  حضور قلندر بابا اولیاؒء نے ایک سائل کے سوال کے جواب میں ارشاد فرمایا کہ..."   پیر اور فقیر  میں فرق ہے فقیر کی  تعریف یہ ہے کہ اس کے اندر استغناء ملےگا اس کے  اندر دنیاوی لالچ نہیں ہوگا وہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس کا کفیل صرف اور صرف الله ہے -

الله اس کو اطلس وکمخواب پہنا  دیتا ہے وہ خوش ہو کر پہن لیتا ہے ، الله اس کو کھدر پہنا دیتا ہے - اس میں بھی وہ خوش رہتا ہے - الله اس کو لنگوٹی پہنا دیتا ہے ، وہ اس میں بھی خوش رھتا ہے - الله اس سے لنگوٹی چھین لیتا ہے وہ اس میں بھی خوش رہتا ہے

اور دوسری پہچان یہ فرمائی کہ جب تک بندہ فی الواقع کسی فقیر کی صحبت  میں رہتا ہے اس کا ذہن صرف الله کی طرف متوجہ رہتا ہے شاذ و نادر ہی اسے دنیا کے کام کا خیال آتا ہے -..."

کتاب ...  توجیہات  ...      مصنف ---  خواجہ شمس الدین عظیمی   

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں