منگل، 8 اپریل، 2014

ارشادات


ارشادات ، واقعات ، تعلیمات  اور  طرز فکر 


ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاؒء فرماتے ہیں...   

 ..."        اگر  مال اور اولاد کے بارے میں آپ کا یقین بن جائے کہ یہ الله کا دیا  ہوا ہے ... تو یہ بہت بڑی نیکی ہے - "...

   ..."         آدمی حالات کے ہاتھ میں کھلونا ہے - حالات جس طرح چابی بھر دیتے ہیں آدمی اسی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہے - بے شک الله قادر مطلق اور ہر چیز پر محیط ہے - حالات پر اس کی گرفت ہے - وہ جب چاہے اور جس طرح چاہے حالات میں تغیر واقع ہوجاتا ہے - "...

   ..."        انسان کی سب سے بڑی بد قسمتی یہ ہے کہ وہ پیچھے پلٹ پلٹ کر دیکھتا رہتا ہے - وہ یہ نہیں سوچتا کہ الله تعالیٰ نے آنکھیں اس کی پیشانی پر سامنے دی ہیں - اگر پیچھے ہی دیکھنا مقصود ہوتا تو الله کے لئے کیا مشکل تھا کہ وہ آنکھیں سر کے پیچھے حصّہ پر لگا دیتا - "...

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں