ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
ابدال حق امام سلسلہ عظیمیہ
حضور قلندر بابا اولیاؒء کے ارشادات
✦..." مرید اور مرشد کا رشتہ استاد اور شاگرد ، اولاد اور باپ کا ہے ، مرید مرشد کا محبوب ہوتا ہے - مرشد مرید کی افتاد طبیعت کے مطابق تربیت دیتا ہے اس کی چھوٹی بڑی غلطیوں پر پردہ ڈالتا ہے نشیب و فراز اور سفر کی صعوبتوں سے گزار کر اس مقام پر پہنچا دیتا ہے جہاں پرسکون زندگی اس کا احاطہ کرلیتی ہے "...✦
✦..." دوستوں اور رشتہ داروں کے دکھ درد میں شریک ہوکر ان کے غم کو اپنا غم سمجھ کر ان کا غم غلط کرنے کی کوشش کر - اس لئے کہ آدمی آدمی کی دوا ہے "...✦
✦..." خوشی اس وقت حاصل ہوتی ہے جب آدمی ہر حال میں الله کا شکر ادا کرے - جو حاصل ہے اس پہ صبر و شکر کے ساتھ قناعت کرے اور جو چیز میسّر نہیں اس کا شکوہ نہ کرے - الله کی نعمتوں کے حصول کے لئے بھرپور جدوجہد کرے اور ہر حالت میں خوش رہے تو بندہ راضی بہ رضا ہوجاتا ہے "...✦
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں