ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
ممثل کلیات قلندر حسن اخریٰ سید محمّد عظیم برخیا
ارشاد فرماتے ہیں ...
✦..." بندہ کو چاہئیے کہ الله کی دی ہوئی ہر نعمت کو خوش ہو کر استعمال کرے لیکن خود کو اس کا مالک نہ سمجھے - الله روکھی سوکھی دے تو اسے بھی خوش ہو کر کھائے اور الله مرغ پلاؤ دے تو اسے بھی خوش ہو کر کھائے -
دروبست الله کو اپنا کفیل سمجھے اور ہر حال میں الله کا شکر گزار بندہ بنا رہے - اس سے بندہ راضی بہ رضا ہوجاتا ہے "...✦
✦..." اس وقت تک تمہیں اپنے نفس کا عرفان نصیب نہیں ہوگا جب تک تم اپنی ذات کی نفی نہیں کردیتے ، بندہ جب اپنے شعوریعلم کی نفی کردیتا ہے تو اس پر لاشعوری دنیا کا دروازہ کھل جاتا ہے "...✦
✦..." متقی سے وہ انسان مراد ہے جو سمجھنے میں بڑی احتیاط سے کام لیتا ہے ، ساتھ ہی بدگمانی کو راہ نہیں دیتا - وہ الله کے معاملے میں اتنا محتاط ہوتا ہے کہ کائنات کا کوئی روپ اسے دھوکہ نہیں دے سکتا "...✦
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں