ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
عظیم روحانی سائنسدان قلندر بابا اولیاؒء نے فرمایا ...
✦..." عالم رنگ میں جتنی اشیاء پائی جاتی ہیں وہ سب رنگین روشنیوں کا مجموعہ ہیں - ان ہی رنگوں کے ہجوم سے وہ شے وجود میں آتی ہے جس کو عرف عام میں مادہ ( Matter ) کہا جاتا ہے ...
اگر مادہ کو شکست و ریخت کرکے انتہائی مقداروں تک منتشر کردیا جائے تو محض رنگوں کی جداگانہ شعاعیں باقی رہ جائیں گی -اگر بہت سے رنگ پانی میں تحلیل کردئیے جائیں تو ایک خاکی مرکب بن جائے گا ، جس کو ہم مٹی کہتے ہیں "...✦
حضور قلندر بابا اولیاؒء نے رنگوں کی تعداد گیارہ ہزار بتائی ہے اور فرماتے ہیں کہ یہ بے شمار رنگ ہی کائنات ہے -
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں