ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
خواجہ شمس الدین عظیمی
صاحب بیان کرتے ہیں ... " مجھے اس بات کا بہت شوق تھا کہ جو کام حضور
قلندر بابا اولیاؒء کرتے ہیں ، میں بھی کروں - حضور قلندر بابا اولیاؒء جیسا لباس
پہنتے ہیں ، میں بھی پہنوں -
حضور قلندر بابا اولیاؒء نے اس انداز میں ٹوپی پہنی
ہے تو میں بھی اسی طرح پہنوں اس شوق کو دیکھتے ہوئے ایک روز حضور قلندر بابا اولیاؒء
نے فرمایا ...
" گرو جو کہے .. وہ
کرو .. گرو جو کرتا ہے .. اس کی نقل نہ کرو .. گرو جو کہے .. گرو کے ذہن سے سمجھو
.. اپنا ذہن استعمال نہ کرو ...
کبھی بھی شیخ کی نقل نہ کرنا .. تمہیں نہیں پتا وہ کہاں ہے - تم یہاں دیکھ رہے ہو اور وہ کہاں سے یہاں کیا کر رہا ہے - اس کے بارے میں تمہیں کچھ علم نہیں ہے .. تمہارا کام ہے تعمیل حکم .. جو وہ کہہ دے وہ کرو - "
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں