ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
قلندر بابا اولیاؒء نے فرمایا ...
✦..." اپنے اندر کا کھوج لگاؤ ، دل شکر کے جذبات سے معمور ہوجائے گا ، پھر کوئی بات تمہیں ناخوش نہیں کرے گی اور یہ دنیا ارضی جنت بن جائے گی "...✦ R/D ... Feb, 1994
امام سلسلہ عظیمیہ حضور قلندر بابا اولیاؒء فرماتے ہیں ...
✦..." مرشد اپنے تصرف سے مرید کو دھو کر صاف کرکے اس کے اندر روشنیاں منتقل کرتا ہے - مرید اگر ایک منٹ کا غصّہ کرے تو تین سال کی روشنیاں ضائع ہوجاتی ہیں اور مرشد کے لئے سب سے مشکل کام یہ ہے کہ وہ بار بار مرید کے اندر کی کثافت کو دھوکر روشنیاں منتقل کرتا رہتا ہے اور مرید ایک منٹ کے غصّے سے ان روشنیوں کو ضائع کردیتا ہے -
مرید روشنیوں کو ضائع کرنے سے نہیں تھکتا مرشد روشنیاں ذخیرہ کرنے سے نہیں تھکتا - اگر الله تعالیٰ کی مدد شامل حال ہوتی ہے تو کام آسان ہوجاتا ہے ورنہ اسی صفائی ستھرائی میں مرشد پردہ کرلیتا ہے یا مرید مرجاتا ہے -ایک منٹ کا غصہ تین سال کی روشنیاں ضائع کردیتا ہے -
الله تعالیٰ فرماتے ہیں ...
جو لوگ غصّہ نہیں کرتے الله تعالیٰ ان سے محبت کرتا ہے - "...✦
کتاب ... آگہی مصنف ... خواجہ شمس الدین عظیمی
حضور بابا صاحبؒ نے ارشاد فرمایا ...
✦..." کسی عمل کو پرکھنے کے لئے ضروری ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ یہ عمل معاشرہ پر کس طرح اثرانداز ہو رہا ہے - اگر اس عمل میں سچائی گہرائی اور فطرت موجود ہے تو یہ عمل صحیح اور سچا ہے "...✦
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں