ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب بیان کرتے ہیں ...
ایک روز مغرب کی نماز کے بعد میں حضور قلندر بابا اولیاؒء کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ میرے دماغ میں جھماکہ ہوا اور اندر کی آنکھ کھل گئی ،
دیکھا کہ حضور قلندر بابا اولیاؒء کے اندر گھڑی کے فز کے طرح بےشمار دائرے ہیں اور آپ کے دماغ میں سے آنکھیں خیرہ کرنے والی روشنی کی لہریں نکل رہی ہیں اور ان دائروں کو حرکت دے رہی ہیں ...
ہر دائرے سے تار بندھا ہوا ہے اور ہر تار کے ساتھ ایک مخلوق متحرک ہے - ہر دائرے میں عالم اور کئی دائروں میں عالمین بھی نظر آئے میں نے یہ مشاہدہ بھی کیا کہ اوپر سے فلیش لائٹ کی طرح لہریں آرہی ہیں - چار نورانی آبشاریں حضور قلندر بابا اولیاؒء کے اندر اس طرح جذب ہوگئیں جیسے گلاس کے اندر ڈراپر سے قطرے ڈالے جاتے ہیں -
حضور قلندر بابا اولیاؒء سے اس امر کی تشریح چاہی کہ میں نے یہ کیا دیکھا -
انہوں نے مسکراتے ہوئے فرمایا ..." خواجہ صاحب ! ایک کھرب نظام شمسی میں تیرہ کھرب Planets ہیں اور یہ تیرہ کھرب Planets نور کی ڈوری میں بندھے ہوئے ہیں -
صاحب تکوین بندہ جب تکوینی کام کرتا ہے تو اس کی یہی صورت ہوتی ہے جو آپ نے دیکھی ہے -
حیرانگی کے دریا میں غرق میں نے عرض کیا ..." عالمین میں تو فرشتے بھی ہیں "
فرمایا ... " صاحب تکوین روٹین کے کام میں 25 سے 35 فرشتوں کی بیک وقت آواز سن کر ان کو احکامات دیتا ہے -
میں نے سوال کیا ..." حضور ! اتنے بڑے کائناتی سسٹم میں آپ کس طرح کام کرتے ہیں ..."
فرمایا ..." آپ یہ سمجھیں کائناتی سسٹم میں بھی فائل ورک ہوتا ہے - اور کائناتی نظام کے لئے ممثل کی کارکردگی ایک گھنٹہ میں ایک کروڑ فائل ہے - ایک گھنٹہ میں ایک کروڑ فائل پڑھ کر اور دستخط کرکے پھینک دیتا ہے - "
کتاب ... تذکرہ خواجہ شمس الدین عظیمی تالیف .. شہزاد احمد عظیمی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں