ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب فرماتے ہیں ...
مرشد کریم حضور قلندر بابا اولیاؒء نے ایک بار فرمایا تھا کہ ..
" سلطانہ ڈاکو کو جب پھانسی ہوئی تو اس سے اس کی آخری خواہش پوچھی گئی - اس نے کہا میں مرنے سے پہلے اپنی ماں سے ملنا چاہتا ہوں - جب پھانسی کے تختے پر ماں سے ملاقات ہوئی تو ماں دیکھ کر رونے لگی ...
سلطانہ ڈاکو نے کہا .. ماں .. مجھے پھانسی تیری وجہ سے لگی ، تو اس روز جب میں چھٹ پنے میں پڑوس میں سے انڈا چرا کر لایا تھا اور تو نے وہ انڈا مجھے پکا کر کھلا دیا تھا - اگر تو مجھے تنبیہہ کرتی اور انڈا واپس کرا دیتی .. آج میں سولی پر نہیں لٹکتا - "
روحانی ڈائجسٹ ... ستمبر ١٩٩٥ء
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں