ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
ایک مرتبہ لیٹر پیڈ ( Letter - Pad ) پر نام چھپوانے کے لئے حضور بابا صاحبؒ سے اجازت طلب کی - حسن اخریٰ سید محمّد عظیم برخیا لکھ کر خدمت میں پیش کیا گیا -
حضور بابا صاحبؒ نے لفظ "سید" پر دائرہ بنا دیا اور فرمایا کہ ..." نام کے ساتھ نہ لکھا جائے - "
عرض کیا گیا کہ آپ نجیب الطرفین سید ہیں - اس لئے درخواست ہے کہ "سید" لکھنے کی اجازت مرحمت فرمادی جائے -
حضور بابا صاحبؒ نے فرمایا کہ ..." "سید" لکھنا اس شخص کو زیب دیتا ہے جس کے اندر سیدنا حضورعلیہ الصلوٰة والسلام کے کچھ تو اوصاف موجود ہوں - "
اور یہ کہہ کر زار و قطار رونے لگے - اتنا روئے کہ ہچکیاں بندھ گئیں - روتے روتے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں ارشاد کیا ..." میں خود کو اس کا اہل نہیں سمجھتا کہ اپنے نام کے ساتھ "سید" لکھوں - "
تذکرہ قلندر بابا اولیاؒء ... مصنف ... خواجہ شمس الدین عظیمی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں