کشف و کرامات
غالباً لندن یا امریکہ سے ایک خاتون تشریف لائیں اور بتایا کہ ڈاکٹروں نے ان کے پیٹ میں رسولی بتائی ہے جس کی وجہ سے وہ اولاد سے محروم ہیں - انہوں نے کہا کہ میں الله کی رضا پر راضی رہنے والی بندی ہوں لیکن مشکل یہ پیش آگئی ہے کہ اولاد نہ ہونے کی وجہ سے شوہر دوسری شادی کرنے پر بضد ہیں-
یہ کہہ کر وہ خاتون کچھ ایسی بےقراری سے روئیں کہ ان کی ہچکیاں بندھ گئیں اور روتے روتے انہوں نے اپنا سر حضور قلندر بابا اولیاؒء کے سینے پر رکھ دیا - حضور بابا صاحبؒ اس وقت لیٹے ہوئے تھے - آنسوؤں سے قمیض بھیگی تو لگا کہ دل بھی بھیگ گیا -
حضور بابا صاحبؒ تیزی کے ساتھ اٹھ کر بیٹھ گئے - خاتون سے فرمایا ..." سیدھی لیٹ جاؤ " کچھ پڑھا ، پڑھ کر انگشت شہادت پر پھونک ماری اور انگلی سے رسولی کی جگہ ایک کراس (x) بنا دیا - ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیا تو پتہ چلا کہ رسولی ختم ہوچکی ہے - الله تعالیٰ نے اس خاتون کو اولاد سے بھی نوازا - یہ واقعہ تقریباً سترہ سال پہلے کا ہے -
کتاب ... تذکرہ قلندر بابا اولیاؒء ... مصنف --- خواجہ شمس الدین عظیمی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں