جمعہ، 15 اگست، 2014

طب عظیمؒ -- 1


 طب  عظیمؒ  


مشہور کہاوت ہے " صحت ہزار نعمت ہے " -  بیماری  یا کمزوری جہاں صحت کو نقصان پہنچاتی ہے وہیں بیمارشخص بہتر ذہنی مرکزیت کے ساتھ دنیا میں بکھری الله تعالیٰ  کی نعمتوں کا مشاہدہ بھی نہیں کرسکتا ہے اور مسلسل ذہنی دباؤ کا شکار رہتا ہے -   

امام سلسلہ عظیمیہ حضور قلندر بابا اولیاؒء نے اپنی حیات میں بے شمار پریشان حال ، مصیبت زدہ اور بیمار لوگوں کا روحانی علاج بھی کیا ان میں سے چند مجرب نسخے زیر نظر مضمون میں جمع کئے گئے ہیں - 


حبس ریاح ...  
               حبس ریاح کے مرض میں بابا صاحبؒ بتاتے ہیں کہ کھانا خوب پیٹ بھر کر کھانا چاہئے -
نسخہ کے طور پر اجوائن ایک چھٹانک اور کالا نمک تین چھٹانک کوٹ چھان کر سفوف بنا کر رکھ لیں ہر کھانے کے بعد یہ سفوف ایک ماشہ کھا لیں -


پیروں سے بدبو ...
                          ایک صاحب اپنے ایک نوجوان لڑکے کو لے کر بابا صاحبؒ کی خدمت میں آئے اور بتایا کہ میرا یہ بیٹا تھوڑی دیر بھی جوتیاں پہن لیتا ہے تو اس کے پیروں سے بہت بری بدبو آنے لگتی ہے اس بدبو سے سب پریشان رہتے ہیں -
قلندر باباؒ نے انہیں کہا کہ بچے کا معدہ غلیظ رہنے لگا ہے آپ اسے گوشت بالکل ترک کروادیں ، پتوں والی ترکاریاں زیادہ کھلائیں ، نہار منہ تازہ پانی دیں اور خیال رکھیں کہ بچے کو قبض نہ ہونے پائے ...
میٹھا اور نمک بھی غذا میں کم کردیں ، چربی دار اور روغنی غذاؤں کو استعمال مت کرائیں بلکہ سرسوں کا خالص تیل غذا میں استعمال کیجئے -
وہ صاحب شکریہ ادا کرکے واپس چلے گئے کچھ دنوں بعد آئے تو ان سے بچے کا حال دریافت کیا عرض کرنے لگے کہ حضور الله کا کرم ہوگیا ہے اب وہ بالکل ٹھیک ہے -


بڑا سر ...
               ایک دفعہ ایک عورت اپنے چھوٹے سے بچے کے ساتھ آئیں بچے کا سر کافی بڑا تھا اور اس کے بال اڑے ہوئے تھے وہ خاتون بابا صاحبؒ کو بتانے لگیں کہ بچے کا سر بہت بڑا ہے اور ہلتا رہتا ہے جب یہ پیدا ہوا تھا تو اس کی گردن پر ایک آبلہ تھا -  
 بابا صاحبؒ  نے بچے کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرا اور خاتون سے فرمانے لگے کہ سورج مکھی کے بیج پانی میں جوش دے کر چائے کی طرح دم دیں اور چینی ملا کر بچے کو صبح شام پلائیے -

معذوری ... 

             بابا صاحبؒ کی خدمت میں ایک بار ایک ایسا مریض لایا  گیا جس کا کچھ عرصہ پہلے ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا - ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے کمر میں سلاخ ڈال دی تھی آپریشن کے بعد وہ چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا اور اس کی آنکھیں بھی  ضائع   ہوگئیں -
 بابا صاحبؒ نے یہ علاج تجویز کیا ...  
 جامن کے سرکہ میں پیاز چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈال دیں تین دن تک دھوپ میں رکھیں - اس کے بعد اٹھالیں -
تینوں وقت روٹی کے ساتھ مریض کو کھلائیں اور اگر جامن کا سرکہ دستیاب نہ ہو تو جامن کی کونپلیں لے کر پیاز کے ساتھ پیس لیں اور روزانہ تینوں وقت کھانے کے ساتھ دیں - پیاز اور جامن کی کونپلیں ہم وزن ہوں -  

پیٹ بڑھنا ...
                  ادھیڑ عمر کے ایک صاحب آئے اور کہنے لگے کہ ایک سال پہلے اچانک غیر معمولی طور پر میرا پیٹ بڑھنا شروع ہوگیا اور مستقل بڑھتا رہا اب گوگڑ نکل گئی ہے اور پیٹ بڑھ کر مٹکے کی طرح سخت ہوگیا ہے -
بابا صاحبؒ نے کہا بھئی ناف نلوں کی خرابی ہے گلقند دو تولہ سادے پانی سے کھا لیا کرو -   

آنکھوں کے سامنے خون ...
                                      ایک بچے کی آنکھوں کے سامنے خون تیرتا ہوا نظر آتا - جب اسے بابا صاحبؒ کے پاس لایا گیا تو آپؒ نے بتایا کہ دماغ کے ریشوں میں پانی بھر چکا ہے اس کے وجہ سے ایسا نظر آتا ہے -
بچے کی والدہ کو بتایا کہ دکھنی مرچ ایک چھٹانک اور چینی ایک چھٹانک لے کر صاف ہاون دستے میں باریک سفوف بنالیں اور 6 ماشہ تازہ پانی سے روزانہ سونے سے پہلے بیس روز تک کھلائیں -  

استسقاء ...
                 استسقاء کی مریضہ بابا صاحبؒ کے پاس دعا کرانے آئیں تو آپ نے انہیں السی کا سفوف بتایا کہ حلوہ بنا کر یا سادہ کھائیں جلد صحت ہوجائے گی -  


چھوٹا قد اور کب ...  
                           ایک لڑکے کا کب نکلا ہوا تھا اور قد چھوٹا رہ گیا تھا اپنے ایک دوست کے ہمراہ قلندر باباؒ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا حضرت بہت علاج کرا لیا ہے لیکن قد نہیں بڑھتا ، احساس کمتری کا شکار ہوگیا ہوں -  
بابا صاحبؒ نے علاج تجویز کرتے ہوئے اس لڑکے کو ورزش کی ہدایت کی اور اس کے لئے گھیکوار کا حلوہ تجویز کیا - 

مرتبہ ... مشعل رحیم  .. روحانی ڈائجسٹ ... جنوری 2001ء  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں