طب عظیمؒ
بال سیاہ کرنا ...
بابا صاحبؒ کے پاس جہاں خلقت مسائل کے حل کے لئے آتی وہاں ایسے اشخاص بھی آتے جو کسی علمی نکتے میں اٹکے ہوتے اور اسے سلجھانے کے لئے بات چیت کرتے اور مطمئن ہوکر جاتے تھے - اسی طرح کے ایک صاحب آئے ہوئے تھے -
تھیوسوفی پر بات چیت ہورہی تھی ایک سوال بیان کرنے کے بعد مزاحاً کہنے لگے حضور آدھے بال تو سفید ہوگئے ہیں ذہن اس مسئلے میں ایسا الجھا ہے کہ لگتا ہے اسی میں بقیہ بھی سفید ہوجائیں گے -
بابا صاحبؒ نے مسکراتے ہوئے فرمایا .. بھئی ہم آپ کو بال سیاہ کرنے کا نسخہ بتادیں گے -
ان صاحب نے یہ سنا تو اشتیاق ظاہر کرنے لگے اور اصرار کرنے لگے - بابا صاحبؒ نے بتایا کہ آپ السی ، رائی اور میتھی کے بیج ہم وزن لے کر کوٹ چھان کر سفوف بنوالیں اور کھانا کھانے کے آدھے گھنٹے کے بعد ایک ماشہ کھا لیا کریں ، چھ ماہ تک استعمال کریں بال سیاہ ہوجائیں گے -
ان صاحب نے یہ نسخہ استعمال کیا تو بال سیاہ ہونے لگے - ان کے ایک دوست نے جن کے بال بھی سفید ہورہے تھے معلوم کیا اور سیدھے بابا صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے - عرض کرنے لگے کہ حضرت آپ نے ایک نسخہ بال سیاہ کرنے کا بتایا ہے جس سے میرے دوست کے بال سیاہ ہوگئے ہیں ، وہ نسخہ میں بھی استعمال کرنا چاہتا ہوں مشورہ کے لئے حاضر ہوا ہوں -
بابا صاحبؒ نے ان سے فرمایا کہ آپ کے لئے یہ نسخہ زیادہ بہتر رہے گا ، اور نسخہ تجویز فرمایا ... ہلیلہ سیاہ کوٹ کر سفوف بنوالیں اور ایک ماشہ رات کو سوتے وقت دودھ ، چائے یا پانی کے ہمراہ کھائیں چھ ماہ تک استعمال کریں - چند ماہ میں ان صاحب کے سفید بال بھی سیاہ ہوگئے -
بلڈ پریشر ...
مئی کی شدید گرمیوں میں دروازے پر دستک ہوئی - دروازہ کھولا تو ایک صاحب باہر کھڑے تھے - جن کا چہرہ سرخ ہورہا تھا اور سانس پھولی ہوئی تھی - انہیں فوراً اندر لا کر بٹھایا -
جب کچھ اوسان بحال ہوئے تو پانی پلایا اور آنے کی وجہ دریافت کی تو بتانے لگے کہ میں مقامی کالج میں کیمسٹری کا پروفیسر ہوں اور بیمار ہوں - چاہتا ہوں کوئی اچھا مشورہ لے لوں -
پروفیسر صاحب کو بابا صاحبؒ سے ملوایا گیا تو بتانے لگے ... ایک مرتبہ مجھے دل کا دورہ پڑ چکا ہے اور مستقل بلڈ پریشر رہتا ہے - چل پھر لیتا ہوں یا پڑھانے کے بعد بلڈ پریشر ہائی ہوجاتا ہے اور کھانا نہ کھاؤں تو بلڈ پریشر لو ہوجاتا ہے - گھٹن اور گرمی میں سانس اکھڑنے لگتی ہے اور دل پھڑکتا ہوا محسوس ہوتا ہے -
ایلوپیتھی علاج کروا رہا ہوں مگر مستقل فائدہ نہیں ہورہا - علاج اتنا مہنگا ہے کہ سب پیسے خرچ ہوجاتے ہیں بہت پریشان ہوں -
بابا صاحبؒ نے پروفیسر صاحب کو جو علاج تجویز کیا وہ بہت ہی سادہ تھا ، علاج کے طور پر بتایا کہ ... " تربوز کے تازہ بیج روزانہ صبح کو تین تولہ کھائیں -" اس علاج سے پروفیسر صاحب کا بلڈ پریشر بھی نارمل رہنے لگا اور دوائیں بھی کم ہوگئیں -
بڑی ناک ...
ورم ...
برص ...
ذیابیطس ...
ایک مرتبہ ایک صاحبہ عجیب مسئلہ لے کر حاضر ہوئیں کہنے لگیں کہ میرے لڑکے کی ناک چہرے کی مناسبت سے بہت بڑھ گئی ہے اور وہ اس وجہ سے شدید حساسیت کا شکار ہوگیا ہے - لوگوں سے ملنا جلنا ترک کردیا ہے -
ہر وقت گھر میں بیٹھا رہتا ہے - ڈاکٹروں کے پاس اس کا علاج نہیں ہے - سب گھر کے افراد پریشان ہیں کوئی ایسا حل بتائیں کہ میرا بیٹا خوش رہنے لگے
-
بابا صاحبؒ نے لڑکے کو بلوایا اور اسے بتایا کہ ایک ایسا علاج آپ کو بتا رہے ہیں
جس سے ناک کی بڑی جسامت بالکل درست ہوجائے گی فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے -
اس
لڑکے کو جو علاج تجویز کیا تھا وہ یہ ہے ... ایک عدد فلفل دراز آدھا پاؤ دودھ میں جوش دیں - جب دودھ کی مقدار نصف رہ جائے تو اتار لیں - فلفل دراز کو چبا کر کھا لیں اور دودھ پی لیں کم سے کم چالیس روز یہ عمل کریں -
ورم ...
راج کا کام کرنے والے ایک صاحب سلام دعا کی غرض سے بابا صاحبؒ کے پاس آئے ہوئے تھے - لنگڑا کر چل رہے تھے ، طبیعت دریافت کرنے پر بتانے لگے کہ ایک گھر کی دیوار پر پلستر کرتے ہوئے پیر پھسل گیا اور نیچے گر گیا - اپنی ٹانگ دکھانے لگے جو ورم سے پھولی ہوئی تھی -
بابا صاحبؒ نے انہیں بتایا ... " پھٹکری شہد میں ملا کر لیپ کردیں یہ ورم اتر جائے گا - "
برص ...
برص کے داغوں کے لئے ایک صاحب کو بابا صاحبؒ نے ایک نسخہ بتایا تھا جس کے استعمال سے وہ ٹھیک ہوگئے تھے -
وہ نسخہ یہ ہے .. بابچی تولہ بھر رات کو پانی میں بھگو دیں صبح کو مل چھان لیں نہار منہ پانی پی لیں اور بچی ہوئی بابچی داغوں پر لگائیں - یہ علاج چھ ماہ تک جاری رکھئے -
ذیابیطس ...
ذیابیطس کے ایک بزرگ مریض کو شوگر کنٹرول کرنے کا نسخہ بابا صاحبؒ نے بتایا تھا جس سے ایک ہفتہ میں ہی شوگر آنا بند ہوگئی تھی - وہ نسخہ درج کیا جارہا ہے -
تخم حیات ( اسے اردو میں پنیر ، پنجابی میں پنیر ڈوڈی ، سندھی میں خم زیرہ اور فارسی میں پنیر با کہتے ہیں - ذائقہ میں تلخ ، کڑوی اور بو میں بساندھ ہوتی ہے - گول گول بیج ہوتے ہیں ) 12 بیج رات کو بھگودیں صبح نتھار کر پانی پی لیں - ایک ہفتہ تک علاج جاری رکھیں -
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں