طب عظیمؒ
ناک کی ہڈی بڑھنا
ناک کی ہڈی بڑھ گئی ہو تو چند ہفتوں تک صبح ، دوپہر اور شام جھینگا کھلائیں -
دانت کا درد
لوبان ایک چھٹانک ، سفید گول مرچ ایک چھٹانک اور پھٹکری تین (3) گرام پیس کر منجن بنالیں اور روزانہ اسی سے دانت صاف کریں -
ہائی بلڈ پریشر
بغیر دودھ کی چائے میں آدھے لیموں کا رس ڈال کر پی لیں -
بال سیاہ کرنا
السی ، میتھی اور رائی کے بیج ہم وزن کوٹ اور چھان کر سفوف بنا لیں اور ہر کھانے کے آدھے گھنٹے بعد ایک گرام کھائیں - یہ علاج چھ ماہ تک کریں -
موٹاپا
بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کے لئے ایک چمچہ شہد گرم پانی میں ملا کر پئیں - یہ علاج تین ہفتے تک کیا جائے -
خواب میں ڈرنا
خواب میں ڈرنا ، ڈراؤنی شکلیں نظر آنا یا رونے لگنا ایسی تمام تکالیف سے بچاؤ کے لئے صبح شام دو دو عمدہ قسم کی عربی کھجوریں کھائی جائیں -
نشہ کی عادت سے نجات
جئی کا چھلکا اتار دیں اور اسے اوکھلی میں کوٹ کر صبح ، دوپہر اور شام دس (10) دس (10) گرام پانی میں جوش دے کر پئیں -
جگر کی خرابی
ہڑ 50 گرام ، بہیڑہ 50 گرام ، آملہ 50 گرام اور خبث الحدید دس (10) گرام لے کر ان سب کو کوٹ لیں اور اسے چھان کر سفوف کی چنے کے برابر گولیاں بنا لیں اور دو دو گولیاں صبح و شام پانی کے ہمراہ لیں -
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں