ہفتہ، 16 اگست، 2014

طب عظیمؒ -- 2


                               طب  عظیمؒ    

ایڑی کا درد


  ایک بوڑھی اماں کی ایڑی میں شدید درد رہنے لگا جو کسی صورت ختم نہیں ہورہا تھا - ان کا بیٹا بابا صاحبؒ کے پاس آیا اور ایڑی کے درد کے بارے میں بتایا تو آپ نے بچہ سے کہا کہ اماں کے ایڑی کے اوپر پٹھوں پر سرسوں کے گرم تیل کے کپڑے سے ٹکور کرتے رہیں - 

ذیابیطس  


            بابا صاحبؒ  نے ذیابیطس یعنی شوگر کی ایک مریضہ کو نیم کا تیل اس ترکیب سے تجویز کیا تھا - پہلے ہفتے نیم کا تیل 10-10 قطرے صبح ، دوپہر ، شام -  دوسرے ہفتے نیم کا تیل 10-10 قطرے صبح ، شام   - تیسرے ہفتے صرف صبح کے وقت اور چوتھے ہفتے صرف شام کے وقت -  پھر اس طریقہء کار کو الٹ کر دہرائیں - 

  سوئیاں نکلنا  


     ایک خاتون کو ایسا محسوس ہوتا جیسے جسم سے سوئیاں نکل رہی ہیں اپنے خاوند کے ساتھ  بابا صاحبؒ کی خدمت میں حاضر ہوئیں -
قلندر باباؒ تھوڑی دیر غور کرتے رہے پھر فرمانے لگے یہ مرض دماغ کے مخصوص خلیہ بند ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے اس کا علاج شیشے پر سرخ رنگ کا فریم کرکے لٹکا کر دن بھر میں بار بار دیکھئے -

بغل میں گلٹیاں


 ایک صاحب بابا صاحبؒ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنی بغل دکھانے لگے - ان کی بغل میں عجیب گلٹیاں تھیں جن سے چائے کے رنگ کا پانی رس رہا تھا -
قلندر باباؒ نے ان سے فرمایا گیرو کا سفوف بنا کر اس میں قدرے شکر ملا لیں اور آدھا آدھا ماشہ اس میں سے صبح نہار منہ ناشتہ سے ایک گھنٹہ پہلے اور رات کو سونے سے پہلے پانی کے ساتھ چند ہفتے کھائیں  -

پاگل پن


 پاگل پن کا ایک مریض حضور قلندر بابا اولیاؒء کی خدمت میں لایا گیا جس کی حالت بہت خراب تھی ، تھوڑی تھوڑی دیر بعد ہی دماغی حالت بگڑ جاتی تھی -
بابا صاحبؒ نے مریض کو دیکھا اور فرمایا جس کمرے میں مریض رہتا ہے اور سوتا ہے اس کمرے کا رنگ ہرا کردیں ، ہرے رنگ کے پردے لگوادیں چھت میں بھی ہرا رنگ ہونا چاہئے - نمک کم سے کم مقدار میں استعمال کرائیں -

اختلاج قلب  


 اختلاج قلب کے ایک مریض کو بہت آسان نسخہ  بابا صاحبؒ نے بتایا تھا جس سے وہ تندرست ہوگیا تھا -
 بابا صاحبؒ نے فرمایا تھا .. سفید چنبیلی کے چار پھول صبح نہار منہ ہتھیلی پر رکھ کر سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے سے ملیں اور مصری ملا کر کھا لیں چالیس روز تک استعمال کریں -   

 مرتبہ ... مشعل رحیم   روحانی ڈائجسٹ ... جنوری 2001ء 

1 تبصرہ: