کشف و کرامات
جس کمرے میں حضور قلندر بابا اولیاؒء قیام فرما تھے - اس کے سامنے احاطہ کی دیوار سے باہر بادام کا ایک درخت تھا - ایک روز باتوں باتوں میں حضور بابا صاحبؒ نے فرمایا ..." یہ درخت مجھ سے اس قدر باتیں کرتا ہے کہ میں عاجز آگیا ہوں - میں نے اس سے کئی مرتبہ کہا ہے کہ زیادہ باتیں نہ کیا کر - میرے کام میں خلل پڑتا ہے - مگر یہ سنتا ہی نہیں"
بات رفت گزشت ہوگئی - ایک روز صبح بیدار ہونے کے بعد دیکھا کہ درخت غائب ہے - بڑی حیرانی ہوئی کہ اتنا بڑا درخت راتوں رات کہاں غائب ہوگیا - باہر جا کر دیکھا کہ درخت کو جڑ سے کاٹ لیا گیا ہے -
آج تک یہ بات معمہ بنی ہوئی ہے کہ اتنے بڑے درخت کو کس نے کاٹا اور کیسے لے گیا - نیز درخت کاٹنے میں جب اس پر کلہاڑی پڑی ہوگی تو آواز بھی ہوئی ہوگی - آنکھ بھی نہیں کھلی -میں نے اس سلسلے میں حضور بابا صاحبؒ سے پوچھا تو وہ مسکرا کر خاموش ہوگئے -
کتاب ... تذکرہ قلندر بابا اولیاؒء ... مصنف --- خواجہ شمس الدین عظیمی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں