کشف و کرامات
رات کے وقت میں حضور بابا صاحبؒ کی کمر دبا رہا تھا - پسلیوں کے اوپر جب ہاتھ پڑا تو حضور بابا صاحبؒ کو تکلیف محسوس ہوئی - کرتا اٹھا کر دیکھا تو تقریباً چار پانچ انچ کا زخم تھا -
میں یہ دیکھ کر بےقرار ہوگیا اور پوچھا کہ یہ کیسا زخم ہے ، حضور ؟
فرمایا ... " میں ایک درہ سے گزر رہا تھا - جگہ کم تھی پہاڑ کی نوک سے یہ زخم آگیا - "
چونکہ رات کافی گزر چکی تھی - تقریباً بارہ بجے کا عمل تھا - اس لئے میں کوئی دوا بھی نہ لا سکا -
جب انہوں نے مجھے پریشان دیکھا تو کہا ... " کوئی بات نہیں صبح مرہم پٹی ہوجائے گی ، آپ نے کاہے کا غم کیا ہے ؟ "
صبح جب میں نے کرتا اٹھا کر دیکھا تو زخم کا نشان تک ان کے جسم پر نہیں تھا -
کتاب ... تذکرہ قلندر بابا اولیاؒء ... مصنف --- خواجہ شمس الدین عظیمی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں