اتوار، 1 جون، 2014

ایثار و محبت


                         کشف   و   کرامات 

 ایک روز حضور بابا صاحبؒ گھٹنوں کو ہاتھوں کے حلقے میں لئے بیٹھے تھے - میں نے حضور بابا جیؒ  کے پیروں پر اپنا سر رکھ دیا اور ایسی کیفیت طاری ہوئی کہ میں سو گیا - اس وقت دن کے دس بجے تھے -
جب میری آنکھ کھلی تو شام کے چار بج رہے تھے - مسلسل چھ گھنٹے تک  حضور بابا صاحبؒ نے  نشست نہیں بدلی اور ایک ہی نشست سے بیٹھے رہے تا کہ میری نیند خراب نہ ہو - بیدار ہونے کے بعد جب میں نے گھڑی دیکھی تو ندامت سے میری پیشانی عرق آلود ہوگئی -

کتاب ... تذکرہ قلندر بابا اولیاؒء ... مصنف ---  خواجہ شمس الدین عظیمی   

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں