کشف و کرامات
پیٹ میں شدید درد ہونے کی بنا پر ایک صاحب سیون ڈے ہسپتال
( Seven-Day Hospital ) میں داخل ہوگئے - جب کسی طرح مرض کی تشخیص نہ ہوسکی تو ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ پیٹ کھول کر دیکھا جائے کہ کیا تکلیف ہے - آئندہ روز آپریشن کرنے کا وقت مقرر ہوگیا -
رات کو ان صاحب کے والد صاحب آئے - حضور قلندر بابا اولیاؒء کی خدمت میں عرض کیا ، " کل میرے بیٹے کا آپریشن ہے - الله تعالیٰ سے دعا کریں کہ آپریشن کامیاب ہو -"
حضور بابا صاحبؒ نے ہنس کر فرمایا ... " آپریشن کی ضرورت نہیں ہے - ناف ٹل گئی ہے - کسی جانکار سے کہیں کہ پیر کے انگوٹھے کھینچ دے تا کہ ناف جگہ پر آجائے - "
وہ صاحب بے یقینی کا عالم میں اٹھے اور کمرے سے باہر جا کر مجھ سے کہا " قلندر بابا نے مجھے ٹال دیا ہے -"
میں نے کہا.." کیا حرج ہے کسی کو دکھا دیں -"
قصہ کوتاہ صبح سویرے ایک صاحب ہسپتال گئے اور انہوں نے ناف ٹھیک کردی - جس وقت مریض کو آپریشن تھیٹر لے جانے کا وقت آیا تو ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اب درد کا نام و نشان نہیں تھا -
کتاب ... تذکرہ قلندر بابا اولیاؒء ... مصنف --- خواجہ شمس الدین عظیمی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں