کشف و کرامات
حضور قلندر بابا اولیاؒء کا یہ معمول تھا کہ ہفتہ کی شام کو اپنے گھر تشریف لے جاتے تھے - اتوار کی شام کو مظفر صاحب ، سابق سیلز ڈائریکٹر ، بروک بانڈ کمپنی کے گھر ایک نشست ہوتی اور وہاں سے بابا صاحبؒ
1D - 1/7 ناظم آباد آجاتے تھے -
ایک روز شیروانی اتارتے ہوئے فرمایا ..." آج میں نے گرومندر پر چند فرشتے دیکھے - ان سے پوچھا کہ تم یہاں کیوں کھڑے ہو ؟
انہوں نے جواب دیا کہ ابھی کچھ دیر بعد ایک حادثہ ہونے والا ہے - جن لوگوں کی موت کا ابھی وقت نہیں آیا ہے ہمیں ان کی حفاظت پر مامور کیا گیا ہے -"
اگلی صبح اخبار آیا تو حادثے کی تفصیلات اسی طرح درج تھیں جس طرح بابا صاحبؒ نے فرمایا تھا -
کتاب ... تذکرہ قلندر بابا اولیاؒء ... مصنف --- خواجہ شمس الدین عظیمی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں