سلسلہ عظیمیہ
اغراض و مقاصد ...
لازوال ہستی اپنی قدرت کا فیضان جاری و ساری رکھنے کے لئے ایسے بندے تخلیق کرتی رہتی ہے جو دنیا کی بے ثباتی کا درس دیتے ہیں - خالق حقیقی سے تعلق قائم کرنا اور آدم زاد کو اس سے متعارف کرانا ان کا مشن ہوتا ہے -
سیدنا حضورعلیہ الصلوٰة والسلام کے وارث ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاؒء کی تعلیمات کا نچوڑ یہ ہے کہ انسان کو محض روٹی کپڑے کے حصول اور آسائش ہی کے لئے پیدا نہیں کیا گیا بلکہ اس کی زندگی کا اولین مقصد یہ ہے کہ وہ خود کو پہچانے ، اپنے اس رحمتہ للعالمین محسن صلی الله علیہ وآ له وسلّم کا قلبی اور باطنی تعارف حاصل کرے جن کے جود و کرم اور رحمت سے ہم ایک خوش نصیب قوم ہیں اور جن کی تعلیمات سے انحراف کے نتیجے میں ہم دنیا کی بدنصیب اور بدترین قوم بن چکے ہیں -
سلسلہ عظیمیہ کے اغراض و مقاصد حسب ذیل ہیں -
1- صراط مستقیم پر گامزن ہوکر دین کی خدمت کرنا -
2- رسول الله صلی الله علیہ وآ له وسلّم کی تعلیمات پر صدق دل سےعمل کرکے آپؐ کے روحانی مشن کو فروغ دینا -
3- مخلوق خدا کی خدمت کرنا -
4 - علم دین کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روحانی اور سائنسی علوم حاصل کرنے کی ترغیب دینا -
5 - لوگوں کے اندر ایسی طرز فکر پیدا کرنا جس کے ذریعے وہ روح اور اپنے اندر روحانی صلاحیتوں سے با خبرہوجائیں -
6 - تمام نوع انسانی کو اپنی برادری سمجھنا - بلا تفریق مذہب و ملت ہر شخص کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا اور حتی المقدور ان کے ساتھ ہمدردی کرنا -
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں