معیشت
قلندر بابا نے شادی کے کچھ عرصہ بعد حکومت برطانیہ کی بری فوج میں جونیئر افسر کی حیثیت سے ملازمت کرلی -- ملایا ، سنگاپور کی طرف آٹھ مہینے ملازمت کی کہ بم پھٹنے کے حادثہ میں آپ زخمی ہوگئے اور صحت یاب ہونے پر آپ نے ملازمت ترک کردی -
وطن واپس آنے کے بعد آپ اپنے پدر بزرگوار کے ساتھ ہاپوڑ باغپت ضلع میرٹھ کی تحصیلوں میں رہے اور عارضی طور پر سرکاری آسامیوں پر کام کرتے رہے .. چونکہ یہ کام آپ کی اعلیٰ طبیعت کے منافی تھا اس لئے اس سلسلہ کو بہت جلد ترک کرکے.....
دہلی میں قیام پزیر ہوگئے اور دہلی میں معاش کا ذریعہ رسائل و جرائد کی صحافت اور شعراء کے دواوین کی اصلاح و ترتیب کا کام منتخب فرمایا - کبھی رؤسا اور امراء کی پیشکش قبول نہ کی اور نہ ہی خود دولت مند بننے کی خواہش اور کوشش کی --
تحریر --- سید نثارعلی بخاری
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں