بدھ، 15 جنوری، 2014

اولاد کی محبت



ارشادات ، واقعات ، تعلیمات  اور  طرز فکر 




عظیمی صاحب فرماتے ہیں ...  ہمارے ایک دوست تھے .. میں نے حضور قلندر بابا اولیاؒء  سے پوچھا   ان کی ترقی کیوں نہیں ہوتی .. لاکھوں کی تعداد میں درود شریف پڑھا .. لاکھوں کی تعداد میں یا حی یا قیوم کا ورد کیا ... سات وقت کی نمازیں پڑھتے ہیں ... نوافل پڑھتے ہیں ... مرشد سے عقیدت رکھتے ہیں .. ہاتھ باندھے کھڑے رہتے ہیں ، آخر ان کی ترقی میں کیا امر مانع ہے -

قلندر بابا اولیاؒء نے فرمایا کہ ... بندہ بہت اچھا ہے لیکن اس کے دل میں اولاد کی محبت بھر گئی ہے -

 میں نے کہا حضور اولاد کی محبت تو ایک فطری اور قدرتی عمل ہے -

 کہنے لگے ... اولاد کی محبت بلا شبہ قدرتی عمل ہے لیکن اولاد کی محبت اگر خدا کی محبت پر غالب آجائے تو اولاد فتنہ بن جاتی ہے - اولاد سے محبت اس لئے کرو کہ  الله تعالیٰ نے اولاد دی ہے ، کھلونا عطا کیا ہے - اولاد خوشی کا سامان ہے -

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں