منگل، 18 فروری، 2014

تین باتیں


ارشادات ، واقعات ، تعلیمات  اور  طرز فکر 






عظیمی صاحب بتاتے ہیں میں نے حضور قلندر بابا اولیاؒء  سے ایک روز سوال کیا کہ سب کے ساتھ بشری تقاضے ہیں ، کمزوریاں ہیں .. مجبوریاں ہیں پھر ہر شخص کیسے خوش رہ سکتا ہے -

 تو انہوں نے مجھے تین باتیں بتائیں کہ ان تینوں کو اختیار کرکے آدمی ہمیشہ خوش رہ سکتا ہے -

 فرمایا ... پہلی بات یہ ہے کہ جو تمہارے پاس ہے اس کا شکر ادا کرو ، جو تمہارے پاس نہیں ہے اس کا شکوہ نہ کرو -

دوسری بات یہ ہے کہ جدوجہد کرو .. الله تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ میں کسی کی کوشش رائیگاں نہیں کرتا -

تیسری بات یہ ہے کہ کسی سے توقع قائم نہ کرو - 

1 تبصرہ: