ارشادات ، واقعات ، تعلیمات اور طرز فکر
عظیمی صاحب اپنے مرشد کریم حسن اخریٰ سید محمّد عظیم برخیا حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں ..
ایک روز حضور قلندر بابا اولیاؒء نے الله کی عظمت کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ... مجھے شوق پیدا ہوا کہ الله کو دیکھنے والے ، الله کی ذات کا عرفان رکھنے والے جو بندے ہیں ، میں ان کی ایک فہرست بناؤں کہ کتنے لوگ ہیں جنہوں نے الله کو دیکھا ہے .. الله سے باتیں کی ہیں .. انہیں ﷲ تعا لیٰ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا ہے -
پھر دیکھوں کہ کتنے حضرات قدس ایسے ہیں جنہوں نے ﷲ تعا لیٰ کو ایک ہی روپ میں دیکھا ہے .. مثلآ یہ کہ حضرت خواجہ غریب نواز نے الله تعالیٰ کو کس جلوے میں دیکھا ، داتا صاحب نے الله تعالیٰ کو کس روپ میں دیکھا ، بری امام صاحب نے الله تعالیٰ کوکس رنگ میں دیکھا -
حضور قلندر بابا اولیاؒء فرماتے ہیں .. میں اس کام میں لگ گیا اور میں نے ایک لاکھ سال میں جتنے بھی اولیاء کرام الله تعالیٰ کے عارف گزرے ہیں ان سب سے ملاقات کی .. سب سے پوچھا جناب آپ نے الله تعالیٰ کو کس روپ میں دیکھا تو ایک لاکھ سال میں جتنے بھی عارف ذات اولیاء الله گزرے تھے ان میں سے دو بندے بھی ایسے نہیں ملے جنہوں نے الله کو ایک ہی روپ میں دیکھا ہو -
ہر بندے نے الله تعالیٰ کو مختلف روپ میں پایا -یہ دیکھ کر مجھ پر ایک دیوانگی اور پریشانی طاری ہوگئی اور جب میں بے حال ہوگیا تو میرے بڑے نانا حضرت نجم الدین کبؒریٰ کی روح مبارک ظاہر ہوئی اور انہوں نے مجھ سے فرمایا ، پاگل ہوجائے گا .. اس بات کو چھوڑ دے ، ایسی کوششیں بہت لوگ کرچکے ہیں -
کھربوں سال گزر گئے جتنے بھی الله کے عارف بندے گزرے ہیں ہر ایک نے الله کو الگ روپ میں دیکھا ہے -
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں